Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

الشیخ عبداللہ الشبراوی

الشیخ عبداللہ الشبراوی جامعہ ازھر شریفکے ساتویں شیخ ہیں ،آپ کا پورا  نام عبد اللہ   بن محمد بن عامر بن شرف الدین ہے،آپ مصر کےمشہور شہرقاہرہ میں1902  سنہ ھجری میں پیداہوۓ،آپ نے بچپن میں ہی  قرآن مجید حفظ کر لیا تھا،آپ عمدہ شاعر  اور انوکھے مصنف ہیں،بیش  بہا علم کے حامل ہیں فقہ ،حدیث   ، علم  الکلام اور اسکے  اصول   میں مہارت نامہ رکھتے ہیں ، امام عبداللہ الشبراوی بے مثل شخصیت ہیں ،بے شمار خصوصیات سے مزین ہیں ۔الجبرتی نے امام عبداللہ الشبراوی  کے حالات زندگی بیان کرتے ہوۓ فرمایا :” آپ  امام ، فقیہ ، محدث ، اصولی ،علم  الکلاممیں ماہر ، شاعر اور ادیب ہیں ۔امام عبداللہ الشبراوی کو 34 سال کی عمر میں ‘شیخ الازہر ‘کے منصب پر فائز کر دیا گیا تھا ،آپ مسلک  کے اعتبار سے شافعی ہیں، آپ کی پرورش خالص دینی اور علمی گھرانے میں ہوئہے،حکام اور علمآء کے نزدیک عبداللہ الشبراوی کی قدر و منزلت مسلم ہے ۔جامعہ ازھر شریف میں جدید علوم بھی آپ نے ہی متعارف کرواۓ ہیں، خاص طور پر حساب ، سوشل سائنسز   وغیرہ اس کے علاوہ دینی وعربی  علوم   سے بھی جامعہ کو مزین کیا۔آپ ؒ کا انتقال جمعرات کی  صبح،ذو الحج کے مہینے میں 1171سن ھجری میں  ہوا۔

Spread the love
Show CommentsClose Comments

Leave a comment