Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مسجد محبت خان

پشاور کی سب سے مشہور مسجد اور قدیم ترین مسجد ہے جس کو 1670ء میں مغلیہ بادشاہوں کے دور حکومت میں تعمیر کروایا گیا ۔ اس کا فن تعمیر مغل طرز کا ہے ۔ کابل کے گورنر مہابت خان نے شاہی مسجدلاہور کی طرز پر تعمیر کروائی اور اسی کے نام سے منسوب ہے ۔

معماری

اس کا صحن 35 میٹر لمبا اور تقریباً 30 میٹر چوڑا ہے۔ مسجد کے وسط میں اور صحن کے درمیان میں ایک بہت بڑا حوض اور وضو خانہ ہے۔ مسجد کی دیواروں اور گنبدوں کاشی کاری کے علاوہ نقش نگاری اور مرقع نگاری سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ بہت ہی خوبصورت مسجد ہے اور جب بھی سیاح پشاور کا رخ کرتے ہیں تو مسجد مہابت خان کو دیکھنے کی تمنا ضرور ان کے دل میں ہوتی ہے ۔ مسجد کے 34 میٹر بلند و بالا میناروں کے درمیان 6 چھوٹے چھوٹے مینار بھی ہیں۔ اس کی چھت پر کل 7 گنبد تعمیر کیے گئے ہیں جن میں 3 گنبد کافی بڑے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحمن حماد الازھری

Spread the love
Show CommentsClose Comments

Leave a comment