Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

امام ابو یوسف رحمہ الله

بقلم : ڈاکٹر شیخ محمدی عبدالبصیر

امام ۔مجتہد -علامہ، محدث، چیف جسٹس، ابو یوسف، یعقوب بن ابراھیم, انصاری, کوفی – امام ابو حنیفہ کے ساتھی اور شاگرد رشید تھے سب سے پہلے ان کے مسلک کو پھیلانے والے تھے- آپ کوفہ میں  سن ایک سو تیرہ(113) ھجری کو پیدا ہوئے۔ اپ نے ہشام بن عروہ ،یحی بن سعید ،حجاج بن طارق اور دیگر اہل علم سے سماع کیا البتہ امام ابو حنیفہ کے ساتھ ہی وابستہ رہتے ہوئے سب سے اعلی شاگرد اور بڑے عالم کہلائے، امام یحی بن معین نے کہا  اہل رائے میں زیادہ معتبر، بڑا حافظ اور زیادہ صحیح روایت والا،ابو یوسف سے بڑھ کر  کوئی نہیں ہے ۔ عبداللہ بن خرینی نے کہا امام ابو یوسف نے فقہ حنفی میں اس قدر دسترس حاصل کی کہ جہاں سے چاہتے مسئلہ استنباط کر لیتے تھے ۔اپ پرہیز گاری ،تقوی اور حق پر ڈٹ جانے کے لیئے مشہور ہیں ،آپ مشہور عباسی خلیفہ ھارون رشید کے عہد میں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے ،اور اس وقت کے پہلے عہدے دار  بن گئے ،امام ابو حنیفہ کے مذہب پر سب سے پہلے کتابیں لکھیں اور آپکی متعدد تصانیف میں سے  ھارون رشید کی ڈیمانڈ پر۔ کتاب الخراج ۔لکھی  جو کہ اقتصادی نظام پر مشتمل تھی اس کے کچھ عرصہ بعد۔ الرد علی سیر الاوزاعی۔ کے نام سے مشہور کتاب لکھی۔ آپ کی وفات سن ایک سو بیاسی( 182)ھجری کو ہوئ ،آپ پر الله کی رحمت ہو.

Spread the love
Show CommentsClose Comments

Leave a comment