130Views

بادشاہی مسجد
بادشاہی مسجد 1673 میں اورنگزیب عالمگیر نے لاہور میں بنوائی۔ یہ عظیم الشان مسجد مغلوں کے دور کی ایک شاندار مثال ہے اور لاہور شہر کی شناخت بن چکی ہے۔ یہ فیصل مسجد اسلام آباد کے بعد پورے پاکستان کی دوسری بڑی مسجد ہے، جس میں بیک وقت 60 ہزار لوگ نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس مسجد کا انداز تعمیر جامع مسجد دلی سے بہت ملتا جلتا ہے جو کہ اورنگزیب کے والد شاہجہان نے 1648 میں تعمیر کروائی تھی
اسکے چار بڑے اور کچھ چھوٹے مینار ہیں اسکا صحن کھلا ہے۔
اسکے برعکس شاہی قلعہ اور سامنے مینار پاکستان ہے۔
دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر، جو کہ لاہور میں 22 فروری کو ہوئی ، ، 39سربراہان مملکت 1974 نے جمعہ کی نماز اس مسجد میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی